بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ نیوز کے مطابق، سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل پاسدار اسماعیل قاآنی نے کہا: 'امریکہ کے نادان حکمران اس بات کو جان لیں کہ آج پوری مقاومت ایک ہی محاذ کو تشکیل دیتی ہے اور اس کی تمام جہتیں متحد ہیں، لہٰذا محاذ کی گہرائی کا حساب ہتھیاروں کی رینج سے نہ لگائیں، مزاحمت کی گہرائی بھی اس میں شامل کر لیں، ورنہ نتیجہ یہ ہوگا کہ ہرمز میں ہتھیاروں کی جنگ ہوگی اور باب المندب مزاحمت سے آزاد ہوگا۔
الحاج اسماعیل قاآنی نے امریکہ کی اندازوں کی غلطیوں کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے مختلف میدانوں میں محاذِ مزاحمت کے اتحاد پر زور دیا اور کہا: اس لئے کہ امریکہ کے نادان حکمران کسی بھیانک بھیانک حساب و کتاب اور اندازوں کی غلطی کا شکار نہ ہوں، جان لیں کہ آج پوری مزاحمت ایک ہی محاذ ہے اور اس کی تمام جہتیں متحد ہیں، لہٰذا محاذ کی گہرائی کا حساب ہتھیاروں کی رینج سے نہ لگائیں، مزاحمت کی گہرائی بھی اس میں شامل کر لیں، ورنہ نتیجہ یہ ہوگا کہ ہرمز میں ہتھیاروں کی جنگ ہوگی اور باب المندب مزاحمت سے آزاد ہوگا۔
قدس فورس کے کمانڈر نے مزید، ایران کے خلاف امریکی جنگ کے آغاز میں نیتن یاہو کے کردار اور آبنائے ہرمز اور باب المندب پر اس جنگ کے اثرات کا حوالہ دیتے ہوئے زور دیا: امریکہ کے نرگسی صدر نے نیتن یاہو کے فریب میں آکر ایران کے خلاف جنگی جوّے آغاز کیا، اور اس کا نتیجہ یہ ہؤا کہ امریکہ کی 250 سالہ ساکھ تباہ ہو گئی، امریکہ آبنائے ہرمز ہار گیا۔ ہرمز میں ہٹ دھرمی کی اور محاذ مزاحمت نے ذہانت کے ساتھ آبنائے باب المندب کی بندش بھی امریکہ پر مسلط کر دی، اور رہبر معظم کے پیغام کے بعد اگر امریکہ جنگ میں اپنے جنگی جوے جیسا رویہ جاری رکھے تو مضبوط محاذِ مزاحمت ذہانت سے حساب لگا کر، سطح اور گہرائی دونوں میں امریکہ پر بنیادی ضربیں لگانے پر قادر ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ